غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کو تباہ کیا : شاہد ہ منی

Shahida Mini

Shahida Mini

لاہور (جیوڈیسک) میلوڈی کوئین پرائیڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کو تباہ کیا ،بلاوجہ کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے۔

ایک انٹرویو میں شاہد ہ منی نے کہا خالص میوزک ہر انسان کے کانوں کو بھلا لگتا ہے غیر معیاری میوزک کے باعث نوجوان نسل اپنے کلچر کو فراموش کرتی جا رہی ہے۔

ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز اور فوک میوزک کو پرو موٹ کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار زندہ رہ سکے۔