کامیابی کا سہرا کوچ اور کپتان کے سر ہے: وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) یو اے ای میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف جیت کر رینکنگ بہتر بنانے کی دھوم مچ گئی، لیجنڈ رکی پونٹنگ، سنگاکارا اور میک گرا نے خوب سراہا۔

سوئنگ کِنگ وسیم اکرم نے کامیابی کا سہرا کوچ اور کپتان کے سر سجا دیا۔

ماضی کے اسٹار ثقلین مشتاق اور شعیب اختر نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کرنے اور مزید محنت کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

امریکا میں کرکٹ میلہ سجانے کے لیے ماضی کے ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا جو سات سے چودہ نومبر تک تین ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔