کامیابی کے لیے دوسرے ممالک سے سیکھنا چاہیے، میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) لالی ووڈ اسٹار میرا نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی اب عوام کے رجحان کو مد نظر رکھا جارہا ہے اورحالیہ چند مہینوں میں پاکستانی فلموں کی کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کامیابی کے لیے کہانی بنیاد ہے اگر اس پر محنت نہیں کی جائے گی تو ہم عروج حاصل نہیں کر سکیں گے۔ بد قسمتی سے ایک طویل عرصے تک ہم گھسے پٹے موضوعات پر فلمیں بناتے رہے ہیں جس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں کامیابی کے لیے دوسرے ممالک سے سیکھنا چاہیے لیکن اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیے۔