کامیاب زندگی

جاری ہے تب سے کائنات میں مدحت کاسلسلہ
شروع ہی نہ ہواتھا جب خلقت کاسلسلہ
ملے گاتجھے وہی ہوگاجوتیرے نصیب میں
لکھ دیا ہے خدانے تیری قسمت کاسلسلہ
بوقت تعمیر کعبہ خلیل وذبیح نے مانگی یوں دعا
عطاء کرامن، رزق، پھل ہرنعمت کاسلسلہ
آیا ہے نہ آئے گا مصطفی کے بعدنبی کوئی
ختم کردیااللہ نے محبوب پرنبوت کاسلسلہ
تعظیم نبی نہ کرنے کی کتنی بڑی ہے سزا
پہنادیاابلیس کواللہ نے لعنت کاسلسلہ
بھیج رہا ہے درودوسلام اللہ سرورکونین پر
کتناہی عظیم ہے سمجھویہ محبت کاسلسلہ
دیکھ کرعمربولے بڑھیاکے گھرکے پاس
جیت گئے ہیں ابوبکرمجھ سے خدمت کاسلسلہ
مسلمان سے ولی، ولی سے صحابی، صحابی سے نبی
کس شان سے جڑا ہواہے نسبت کاسلسلہ
بلندہورہی ہیں ہرلمحہ عظمتیں محبوب کی
ورفعنالک ذکرک ہے آقاکی رفعت کاسلسلہ
بدلتی نہیں شکلیں مجرموںکی اگلی امتوں کی طرح
محافظ انسانیت ہے سرکارمدینہ کی رحمت کاسلسلہ
رہے گی کامیاب زندگی صدیق ہوگاامن بھی قائم
سیرت رسول اپنائیے درودوسلام کی کثرت کاسلسلہ

Siddique Prihar

Siddique Prihar

کلام: محمد صدیق پرہار