ینگ پنجگور، ینگ اسلاماور سرحد پختون کی کامیابی، پیرآباد گولڈن، سالار ویلفیئر سینٹر اور ینگ سومرہ شکست سے دو چار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آگرہ تاج پلے گرائونڈ میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں سرحد پختون کلب نے ینگ سومرہ کو 5-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے قمر نے چار گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ایوب نے ایک گول اسکور کیا جبکہ مخالف ٹیم کی جانب سے واحد گول رشید نے کیا۔

دوسرے میچ میں ینگ پنجگور لیاری نے پیر آباد گولڈن کو 3-1سے مات دیدی ینگ پنجگور کی جانب سے مراد نے دو جبکہ ادریس نے ایک گول اسکور کئے جبکہ پیر آباد گولڈن کے ذاہد نے واحد گول اسکور کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ینگ اسلام نے مد مقابل سالار ویلفیئر سینٹر ملیر کو پنالٹی ککس پر 3-1سے زیر کردیا۔

دوران کھیل کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض خالد ،بشیر ،یوسف اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Football Tornament

Football Tornament