کروڑ لعل عیسن کی خبریں 17/11/2015

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کامیاب ہوکر وارڈ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کروں گا وارڈ نمبر 5میں سیوریج بند ہونے سے گندا پانی سڑکوں پر تیر رہا ہے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں کے مسئلے کو حل کرائوں گا ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 5کے آزاد امیدوار محمد افضل خان بھٹی نے ملک اسماعیل کھوکھر کے ہمراہ الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ماسٹر صوبہ خان بھٹی ملک دانیال معظم کھوکھر حاجی غلام رسول بھٹی احمد بخش خان بھٹی پرویز خان جتوئی ماسٹر ذوالفقار علی کھوکھر ماسٹر عبدالرشید کھوکھر ماسٹر غلام یاسین کھوکھر الطاف بھٹی جہانزیب منظور خان سرگانی ارشاد خان بھٹی محمد نواز خان بھٹی فوجی ذوالفقار علی کھوکھر محمد انوار کھوکھر غلام شبیر بھٹی غلام حسین بھٹی صفدر خان بھٹی بشیر مالی ظفر مغل اختر حسین قریشی محمد وحید محمد رشید سجاد آفتاب ماسٹر زمان خان بھٹی محمد شریف کھوکھر سمیت درجنوں افرادنے شرکت کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ سرائیکی بیلٹ کے عوام کا استحصال کیا۔ عوام بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مسترد کر دے گی۔ 2013 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ 4 مرتبہ منتخب ہونے والے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے آج تک کسی مسئلے پر اسمبلی میں بات نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار ، سردار شکیل عباس گشکوری ، قاضی طارق سلطان ، افتخار علی گرمانی ، حماد اکبر خان ، صمد خان جسکانی و دیگر نے امیدوار چیئر مین یونین کونسل قاضی طارق سلطان ، وائس چیئر مین سردار شکیل عباس گشکوری کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سہو والا ، قصبہ بلوچاں ، راجن شاہ ، بستی قاضی ، بستی ارائیاں ، بستی مڈ ، گرمانی سے ہوتی ہوئی بستی پتافی پہنچی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور کاریں تھیں۔ تمام گاڑیوں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے اور پینا فلیکس لگے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ ، سردار شکیل عباس گشکوری ، قاضی طارق سلطان ، افتخار علی گرمانی ، حماد اکبر خان ، صمد خان جسکانی و دیگر نے عمران علی خان جسکانی کے ڈیرے پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی چیئرمینوں کی 49 سیٹوں میں سے 39 پر ہمارے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے میاں برادران کو پیغام دیں گے کہ ضلع لیہ کے عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ ٹیکس ہم دیتے ہیں لیکن تمام فنڈز لاہور پر خرچ کیئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دور میں اس علاقے کو ترقی سے یکسر محروم رکھا گیا۔ اس موقع پر شجاعت خان ، امجد علی خان ، عمران علی خان ، صمد علی خان ، کامران علی خان ، خضر خان ، عمران خان ، ذاہد خان ، مشتاق خان ، غضنفر خان جسکانی ، سید اقبال حسین شاہ ، سید نذیر حسین شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، غلام محمد خان ، محسن علی خان ، جواد خان ، ظفر خان ، مولا داد خان ، فیاض خان جگلانی ، ملک حبیب الرحمن ، ملک منیر حسین ، لیاقت حسین ، احمد بخش ، سیف اللہ ، ملک اللہ ڈتہ فوجی ، ملک ظہور موہانا ، سردار محبوب خان گرمانی ، اسلم خان گرمانی ، فوجی اسلم سیال ، ملک نذیر سیہڑ ، حسن رضاء شاہ ، سید خاور عباس شاہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کے والد محترم حاجی عبدالواحدخان نیازی انتہائی علیل ہیں۔ گزشتہ روز انجمن تاجران کے اجلاس میں صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، انتظار حسین ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ نے حاجی عبدالواحد کان نیازی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) وارڈ نمبر 2 میں کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی غلام فاروق نے اپنے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 2 کے عوام تمام سیاسی جماعتوں سے بیزار اور میرے ساتھ ہیں۔انشاء اللہ کامیاب ہو کر بھرپور خدمت کرونگاانہوں نے مزید کہا کہ آج تک وارڈ نمبر 2کو نظر انداز کیا گیا ہے سیوریج سمیت کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر ترقیاتی کاموں پر توجہ دوں گا اس موقع پر وارڈ کی لنگاہ برادری چانڈیہ میاں برادری شیخ برادری کھوکھر برادری کے درجنوں افراد موجود تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) غریب آدمی ہوں۔ اور علاقے کے مسائل کو خوب جانتا ہوں۔ لوگ عوام سے بیزار رہنے والے امیدواروں کو مسترد کر کے میرا ساتھ دیں۔ انشاء اللہ توقعات پر پورا اترونگا۔ ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 10 کے امیدوار برائے جنرل کونسلر طارق منیر گوگی نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 10 کے چوک میں موجود ہوں۔ اور وارڈ کے مسائل کو خوب جانتا ہوں۔ سیاستدانوں کے حواریوں اور اشرافیہ نے وارڈ کی ترقی اور بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر وارڈ کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار )مسلم لیگ ن اس ملک کی بڑی جماعت ہے میونسپل کمیٹی کروڑ میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار جنرل کو نسلر وارڈ نمبر 9منظور حسین جورا نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وارڈ کی عوام میرے ساتھ ہیں کامیاب ہوکر وارڈ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کروں گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( سٹی رپورٹر ) کروڑ ہسپتال میں کئی ماہ سے ادویات اور ایکسرے فلمیں غائب عملہ مریضوں کیساتھ بد اخلاقی سے پیش آنے لگا گزشتہ دنوں چکنمبر 102کی ڈیلوری کیلئے آئی ہوئی خواتین کو بغیر علاج ہسپتال سے نکال دیا گیا ہسپتال انتظامیہ اطلاع کے باوجود عملہ کے خلاف کاروائی سے گریزاں کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں کا شدید احتجاج اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوہدری پرویز الٰی دور میں کروڑ ہسپتال کا بجٹ 88لاکھ کا تھا آٹھ سال گزرنے اور آبادی میں اضافہ کے باوجود موجودہ حکومت نے کم کر کے 30لاکھ کر دیا ہے اب گزشتہ کئی ماہ سے کروڑ ہسپتال میں سر درد کی گولی تک دستیاب نہیں ناہی ایکسرے فلمیں و سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی موجو د نہیں اور ڈیلوری کیلئے آئی ہوئی خواتین کو عملہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجنے لگا گزشتہ دنوں چکنمبر 102کی ڈیلوری کیلئے آنے والی دو خواتین زوجہ سیف اللہ زوجہ محمد یوسف کو نرسنگ سٹاف عملے نے انتہائی حقارت آمیز رویہ اپناتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہاں پر کوئی کیس نہیں کیا جاتا آپ چاہیں تو ہماری شکایت ایم ایس سمیت کسی افسر سے کردیں ہم ڈرنے والے نہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا بلا آخر شدید تکلیف میں مبتلا خواتین کو پرائیویٹ ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر غریب اور معذور شخص نے اپنی بیوی کی کان کی بالیاں بیچ کر بیوی کا زچگی کیس کروایا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کی محض بلڈنگ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں جب تک ان میں ادویات سمیت دیگر سہولیات مہیا نہیں کی جاتی اور عملہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیساتھ کیساتھ با اخلاق ہونا ضروری ہے۔