تھوڑی سی محنت سے پاکستان عظیم ملک بن سکتا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کوہاٹ (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی محنت سے پاکستان دنیا کا عظیم ملک بن سکتا ہے۔

کوہاٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا لیکن ہماری غلطیوں کی وجہ سے آج ملک بھیک مانگ رہا ہے اور قرضوں پر چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عظیم پاکستان کے لئے جدوجہد نہیں کی، نوجوانوں آپ نے وہ غلطیاں نہیں کرنی جو ہم نے کی ہیں، آپ حکمرانوں پر چیک رکھیں اور اپنے حقوق کی جنگ لڑیں کیونکہ مستقبل آپ لوگوں کا ہی ہے، تھوڑی سی کوشش کر کے ہم پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج 23 مارچ کے دن ہم پارٹیوں میں تقسیم نہیں بلکہ سب پاکستانی ہیں، لیڈر وہ ہوتا ہے کہ جو قوم کو متحد کرتا ہے اور نظریے کے بغیر کوئی بھی لیڈر نہیں بن سکتا، لیڈر بننے کے لئے خوف کا بت توڑنا پڑتا ہے، لیڈر نظریہ لے کر چلتا ہے اور انسانیت کے لئے کام کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نپولین کا مشہور قول ہے کہ 100 شیروں کی فوج جس کا سربراہ گیدڑ ہونے سے بہتر ہے کہ 100 گیدڑوں کی فوج کا سربراہ ایک شیر ہو، لیڈر شیر ہو تو گیڈروں کو بھی فتح دلوا سکتا ہے۔