اپنی زندگی میں مصیبت اور مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے سنت نبوی ۖ پر عمل کیا جائے: آصف عبداللہ

 MEHFIL E MILAD SUFI GHULAM NABI LAIBRERY

MEHFIL E MILAD SUFI GHULAM NABI LAIBRERY

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مفتی آصف عبداللہ نے کہا کہ نبی پاک ۖ ہمارے گناہ دیکھ کر رنجیدہ ہوتے ہونگے کہ ہم اپنا نقصان کررہے ہیں ہم پر جو مصیبت اور مسائل ہیں وہ ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے ہم سیرت نبوی ۖ سے دور ہوتے جارہے ہیں اور دنیاوی عیش و عشرت کو ہی اپنا مسکن بنالیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت ملیر ٹائون کے زیر سرپرستی صوفی غلام نبی روڈ کھو کھرآپار ملیر میں منعقدہ چھتیسویں (36) ویں عظیم الشان سالانہ مرکزی محفل میلاد ۖ سے خطاب کرتے ہوئے محفل کی صدارت مفتی محمد احمد نعیمی نے کی ۔صوفی آصف عبداللہ نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ عشق رسول ۖ مومن کی میراث ہے عشق رسول ۖ میں شہادت مومن کے لئے اعزاز ہے ہماری زندگیوں میں بحران اور مسائل کی اصل وجہ ہماری توجہ حصول علم سے دوری ہے ۔

ہمیں خود اہل و عیال کو رضائے الہی کے حصول کیلئے لازمی علم دین کی طرف راغب کرنا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کامران قادری نے کہاکہ غوث الاعظم اولیا ء کے سردار ہیں اپ نے ہمیں سچ بولنے کا درس دیا اس موقع پر محمد اظہر خان قادری نے کہاکہ چالیس روزہ محافل میں سہولتوں کی فراہمی پر ہم کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی ،رینجرز ،پولیس ،ٹریفک پولیس بلدیہ کورنگی خصوصاً محکمہ سنیٹریشن ،کے الیکٹرک ، علماء اکرام ،کارکنان و تنظیمات اہلسنت ،اسکائوٹس کے تعائون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں محفل میں الحاج محمد زبیر مکی ،مولانا صوفی عبدالحیء ،مولانا عبدالوارث قادری ،مولانا غلام جعفر قادری ،مولانا حافظ حسان قادری ،مولانا ہاشم علی نعیمی ،مولانا محمد بلال قادری ،مولانا اشرف چشتی ،مولانا نعیم ادلدین خان نوری ،مولانا راجہ عبدالرحیم ،مولانا ضیاء اللہ سیالوی ،مولانا شفقت سیالوی ،محمود احمد خان ،توصیف الدین قادری ،ضیاء الدین قادری ،محمد شہزاد قادری ،ادریس احمد ،خالد محمود قادری ،احسن جاوید قادری ،محمد عمیر قادری ،ریحان احمد و دیگر علماء اکرام تنظیمات اہلسنت کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔