صوفی بزرگ خواجہ فرید کے 118 ویں عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہو گئیں

Khwaja Ghulam Fareed

Khwaja Ghulam Fareed

کوٹ مٹھن (جیوڈیسک) صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کی تین روزہ تقریبات کوٹ مٹھن میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں زائرین کوٹ مٹھن پہنچے اور اپنی محبت اور عقیدت مندی کا اظہار کیا۔ عرس کے موقع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے پندرہ سو سے زائد جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سر انجام دیئے۔

دعائیہ تقریب سجادہ نشین خواجہ معین الدین نے خود کرائی اس موقع پر مزار میں زائرین کا رش رہا۔ گزشتہ پانچ سالوں سے عرس سے میلا یا دوسری تفریحی پروگرام کی بندش کی وجہ سے اسٹالز مالکان گاہکوں کا نتظا ر کرتے رہتے رہ گئے۔

خواجہ فرید کی شاعری اور ان کی زندگی عوام کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔