صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے دست حق پر مزید چار (4) مسیحی خاندانوں کا قبول اسلام

Converted to Islam

Converted to Islam

کراچی: بین ا المذاہب امن اتحاد پاکستان میڈیا سیل سیکرٹریٹ کراچی سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بین ا المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے کہا ہے کہ حقیقی وارث الانبیاء اللہ کے فقراء ہی ہوتے ہیں جومذاہب ومسالک کے لوگوںکوخداکی وحدانیت کامشاہدہ کرواسکتے ہیں،کیونکہ یہ ہستیاں اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس تک پہنچانے اورملانے کابہترین وسیلہ ہوتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پرمسیحی خاندانوںکے قبول اسلام کے موقع پرکیا۔اس موقع پر قبول اسلام کرنیوالوں(محمدندیم ،فیروزی یوسف ،محمدناصر اورمحمدعمران )نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکت توسط سے اسلامی تعلیمات سے فیض یاب ہوئے۔ہم اللہ تعالیٰ جل شانہ کالاکھ لاکھ شکراداکرتے ہیں کہ اس نے ہمیںراہ حق (دین اسلام )کی طرف رہنمائی فرمائی اوراپنے محبوب اورحبیب درویش صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت عطافرمادی ہے ، اللہ تعالی ہمیں اس نسبت پر دائمی استقامت عطا فرمائے۔مزید فیوض وبرکات کے حصول کیلئے انہوں نے صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر بیعت کی سعادت بھی حاصل کی۔

اعلامیہ کے مطابق مرکزی شوری نے اپنے بیان میں کہاکہ اب تک مختلف مذاہب ومسالک اورروحانیت کوتسلیم نہ کرنیوالے اڑھائی لاکھ سے زائد خاندان صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پراسلام قبول کرچکے ہیں،انہوںنے مزید کہاکہ جتنی تیزی سے یہ پیغام اقوام عالم میں پھیلتاجارہاہے اسی تیزی سے اندرون وبیرون ممالک سے لوگوںکی کثیر تعداد روحانی فیوض وبرکات اورراہ حق کے مشاہدے کیلئے آستانہ عالیہ لاثانیہ پر حاضری دے رہے ہیں۔