صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا ہفتہ وار محفل ذکر و نعت و روحانی تربیتی نشست سے خطاب

Speech

Speech

فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وار محفل ذکر و نعت و روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وارث الانبیاء مومن مقرب فقیر کی نسبت اختیار کرنے سے گناہ نیکیوں میں بدل دئیے جاتے ہیں۔

نسبت اختیار کرنیوالے کی محبت پر انحصارکرتاہے ،وہ جتنی محبت سے نسبت (بیعت )کرتاہے اللہ ورسولۖ اسے اتناہی زیادہ نوازتے ہیں، کیونکہ محبت ایک ایسا نورہے جو ہر قسم کے گناہوںکومٹادیتی ہے ۔مومن مقربین کی سنگت اختیار کرتے ہی انسان گناہوں سے پاک ہوجاتاہے اوراس کی کی ایک نئی روحانی زندگی شروع ہوجاتی ہے یعنی اصل زندگی جس میں انسان کو حق اورباطل کی پہچان،اللہ ورسولۖ کی پسند اورناپسند کیساتھ اطاعت وفرمانبرداری کاپتہ چلتاہے کیونکہ اللہ ورسولۖ کی یہ محبوب اورحبیب ہستیاں اپنے ساتھ وابستہ ہونیوالے خوش نصیبوں کوچلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ہر سانس کے اللہ کاذکر،صوم وصلوٰة کیساتھ دردوسلام کی پابندی،جھوٹ،بہتان،رزق حرام اوراللہ ورسولۖ کی محبوب ہستیوںکی گستاخی سے بچنے کی تعلیم وتربیت کرتی ہیں،اسی بناپریہ لوگ معاشرے کے بہترین فردبن کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔

یہی وہ راستہ ہے جسے صراط مستقیم کہاگیا ہے اورہرمسلمان نماز پنجگانہ میں اللہ تعالیٰ سے مانگ رہاہے کہ ”یا اللہ ہمیں صراط مستقیم عطا فرمااورہمیں ان لوگوںکے راستے پر چلاجن پر تیرے انعامات ہوئے ہیں”۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جوہستیاں وارث الانبیاء ہیں اورجس دورمیں بھی ہوئی ہیں ان کی پیروی درحقیقت اللہ ورسولۖ کی ہی پیروی ہوتی ہے ،ان کی تعلیمات ،فرمودات اورروحانی نکات بھولے بھٹکے ہوئوں کوکامل مرشد کاکام دیتے ہیں ،شیطانی اورنفسانی شرانگیزیوں سے بچاکر اللہ ورسولۖکی بارگاہ اقدس تک پہنچنے کابہترین وسیلہ ہوتے ہیں۔