سوئی میں ایف سی کی کارروائی، کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

Sui

Sui

سوئی (جیوڈیسک) ایف سی نے سوئی کے علاقے درینجان نالہ میں کالعدم تنظیم کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر چھیلا ریش آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزموں سے تیس کلو بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دہشت گرد بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جبکہ وہ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔