سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آ گئے

Sui Southern Gas Company

Sui Southern Gas Company

کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آ گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسروں کی گرفتاریوں کے بعد کئی افسر گھبراکر روپوش ہو گئے تھے۔

ایم ڈی سوئی سدرن خالد رحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے اعلیٰ افسروں میں خوف ہے، جن افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا ٹریک رکارڈ اچھا ہے۔

جب تک الزام ثابت نہ ہو ہمارے افسر بے گناہ ہیں، تینوں گرفتار افسروں نے کمپنی کےبہترین مفاد میں کام کیا، ڈی ایم ڈی شعیب وارثی کا 37 سالہ رکارڈ مثالی ہے۔