سکھر: شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، روڈ بلاک کر دی

Sukkur,

Sukkur,

سکھر (جیوڈیسک) غریب آباد کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی اور ٹرانسفارمر کی خرابی پر گوردوارہ چوک پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کا ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے زبردستی احتجاج ختم کرا دیا۔