سکھر: سٹی بائی پاس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے دلہا دلہن اپنے ولیمے کی تقریب کے بعد گھر جاتے ہوئے مسافر کوچ کی زد میں آکر اپنی دو بہنوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق جوڑا ولیمے کی تقریب کے بعد شکار پور روڈ پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے تصادم ہو گیا۔

جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں نئی نویلی دلہن بشریٰ عباسی، دلہا عثمان عباسی اور اس کی دو بہنیں ہما عباسی اور کرن عباسی سمیت دو افراد اور شامل ہیں۔ مسافر کوچ کا ڈرائیو موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کرمسافر بس کو قبضے میں لےلیاہے۔