سکھر : گریجوایشن کے امتحانات میں بے روک ٹوک نقل جاری

Exams

Exams

سکھر (جیوڈیسک) ضلع سکھر میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے زیراہتمام آج سے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے ہی دن کئی طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے۔

ضلع بھر میں ریگولر اور پرائیوٹ امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات کے لیے 7 امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آئے، امیدواروں نے نقل کے لئے کتابیں و گائیڈز اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔

مختلف کالجوں میں نقل کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو پکڑلیا گیا،جنہیں کمرہ امتحان سے باہر نکال دیا۔