سکھر کے سینئر صحافی شوکت نوناری کا انصاف نہ ملنے احتجاجی مظاہرہ

Tilhar

Tilhar

تلہار (نمائندہ) سکھر کے سینئر صحافی شوکت نوناری کو انصاف نہ ملنے کیخلاف سٹی پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے ظہیر لغاری، امر سنگھ راٹھور، محمد عثمان کنبھار، اسماعیل لاشاری، امتیاز سندھی، عرفان لغاری، پیر فراز شاھ و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے صدر ظہیر لغاری کا کہنا تھا کہ شوکت نوناری کے والد کو بیدردی سے قتل کرنے والے واقع کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں جس نے اپنی زندگی غریبوں کی آواز بن کر انہیں انصاف دلانے کیلئے مختص کی آج اس کو انصاف نہیں مل پارہا۔

پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف دلائے دیگر صورت سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔