سکھر اور نواب شاہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) نواب شاہ کے علاقےدوڑ میں پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کا اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب سکھر کے علاقے روہڑی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو شفیع محمد میرانی اور پرویز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پولیس کو مطلوب تھے۔