سکھر: ریلوے اراضی پر ایک سو سے زائد تجاوزات مسمار

Encroachment Construction

Encroachment Construction

سکھر (جیوڈیسک) ریلوے اراضی پر قائم ناجائز قابضین کے خلاف رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے ایک سو سے زائد تجاوزات گرا دیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق آج صبح رینجرز اور پولیس نے لوہر کالونی میں ریلوے لائن کے ساتھ قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک سو سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

آپریشن کے دوران بعض افراد کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی تاہم پولیس اور رینجرز نے ان پر قابو پالیا اور تجاوزات گرانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ریلوے حکام کے مطابق ان نا جائز تجاوزات کے مالکان کو تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکام کی جانب سے پہلے ہی نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان نوٹسوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،حکام کے مطابق یہ مہم آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی۔