حضرت سلطان باہو ٹرسٹ برطانیہ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام محفل حسن نعت کا انعقاد

Mehfil e Hussan Qirat o Naat For Women

Mehfil e Hussan Qirat o Naat For Women

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ربیع النور شریف کی بابرکت اور پا کیزہ ساعتوں میں محفل حسن نعت کا انعقاد زیر سرپرستی مسز خو رشید فاضل سلطان باہو سنٹر میں کیا گیاجس کی صدارت معروف نعت گوشاعرہ مسز طلعت سلیم نے کی۔

مسز منیرہ اسلام صدر شعبہ خواتین الحرا سنٹر لندن اور مسز سیدہ فاطمہ ظفر اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ محفل پاک کی نقابت کے فرائض چیئرپر سن بنا ت المسلمین برطانیہ و چیف ایگزیکٹو آفیسر نور ٹی وی مسز سمیرافرخ نے سرانجام دیے۔

اس موقع پرکونسلر مریم خان، انیلہ اسد وائس چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ،ڈاکٹر نکہت،شہلا خان، سابق کونسلر نجمہ حفیظ ،مسز ملکیت مالا ، راحیلہ ایوب ، ثو بیہ ، طا ہرہ پیر ذادہ ، کوثر شاہ ، ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ میمونہ خان، شازیہ حسن ، طیبہ لوہا ر ، آمنہ بی بی ، ارم نوید ، ربینہ رانا ، شبانہ پروین ، زائدہ خالد ، رفعت خان ، پروین اختر ، کبرا بی بی ، ثناء خوان مصطفےٰ ۖ آمنہ خالد ، مدیحہ رضا ، سمعیہ رضا ، صبیحہ خان، زرقا خان، زارا ، عبیدہ ، سمعیہ ، لائبہ ، فاطمہ ، اقصیٰ ، الا ئزہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مقابلہ حسن نعت کی محافل کے انعقاد کا مقصد بچوں اور بچیوں میں ابتدائی طور پر اللہ اور اسکے رسول ۖ سے محبت و عقیدت کا جذبہ بیدار کرنا ہے تاکہ مستقبل قریب میں وہ اپنی اسلامی روایات اور فرائض کو بخوبی جان سکیں۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ سیرت رسول ۖ کا پیغام سچائی ایما نداری اور عدل و انصاف کو ہم اپنی عملی زندگیوں میں نافذ کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

محفل کے اختتام میں محفل حسن نعت میں حصہ لینے والی اول دوئم اور سوئم پو زیشن حاصل کرنے والی بچیوں 10 سال سے اوپر میں اول سمعیہ ، دوئم مدیحہ ، سوئم صبیحہ اور سیشل انعام ارم کو جبکہ 10 سال سے کم عمر میں اول ام سلمہ ، دوئم لائبہ ، سوئم زرقا اور سپیشل انعام الائزہ کو دیا گیا جبکہ چھوٹے بچے محمد احمد علی کو اذان کی ادائیگی پر نقد انعام سے بھی نواز گیا۔