سلطان فیاض الحسن کا پیرس میں عبدالستار ایدھی کی روح کے ایثال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب

Abdul Sattar

Abdul Sattar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سلطان فیاض الحسن نے پیرس میں عبد الستار ایدھی کی روح کے ایثال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبد الستار ایدھی جیسے نیک صفت انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی بھی عبد الستار ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کریں ۔اور ان کے حقوق کی جنگ لڑیں ۔پاکستانی خواتین اپنی لڑکیوں کو اچھی تربیت دیں تاکہ معاشرے میں اچھا انسان پیدا کر سکیں ۔او راپنی اولادوں کو اللہ تعالی کے احکامات سے آگاہ کر سکیں یہ ان کی ڈیوٹی ہے۔

صدر پی پی پی فرانس ڈ اکٹر ارشادکمبوہ نے کہا کہ ایدھی کی وفات نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل رنجیدہ کر دئیے ہیں ۔قائد اعظم نے پاکستان دیا اور ایدھی اس کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ہمیں ایدھی کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔

پیرس میں قومی ہیرو عبدالستار ایدھی کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت مسیحا انسانیت عبدالستار ایدھی کی مغفرت اوربلند درجات کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ خواتین و حضرات کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

جس کو پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو نے آرگنائز کیا۔ عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی ۔ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ،روحی بانو ، حق باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان ، سینئر صحافی ناصرہ ، ،طاہرہ سحر ، ثریا ارشد میمونہ راجہ سلطانہ منور رباب اور رقیعہ نے عبدالستار ایدھی کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مہمان خصوصی پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری صاحب عبدالستار ایدھی بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی مغفرت اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خاص دعا کروائی۔