محترمہ سمن شاہ کی ادراہ منہاج القران میں منعقد گیارویں شریف کی تقریب میں شرکت

Suman Shah

Suman Shah

پیرس: پاکستان عوامی تحریک فرانس وومن ونگ کی صدر سمن شاہ نے ادراہ منہاج القران کی ماہانہ تقریب میں شرکت کی تقریب میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سمن شاہ نے اپنے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے منشور پر بات کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کی بات کی تائید کی کہ پاکستان عوامی تحریک منہاج القران کی ہی ایک شاخ ہے جسکا مقصد صرف پاکستان کی بقا ہے۔

سمن شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس گھر کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے پاکستان عوامی تحریک میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہم سب کو اسکے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے
سمن شاہ نے خواتین کو پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہونے کی بھرپور دعوت دی۔

آخر میں سمن شاہ نے منہاج القران کی روح رواں محترمہ ستارہ ملک اور تمام وومن ونگ کو ایسی روحانی تقاریب کرنے پر مبارک باد دی۔