سورج آنکھیں دکھانے لگا، ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی سے شہری ہلکان

Heat Wave

Heat Wave

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور میں گزشتہ روزسورج آگ برساتا رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کا شہر لاہور آج بھی شدید گرمی اور گرم ہواؤں کی لپیٹ میں رہے گا۔

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بھی سورج برہم ہے۔ جڑواں شہروں میں درجہ حرارت دن کے وقت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگراضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں پارہ51 ڈگری سینٹی گریڈرہاجبکہ موہنجوداڑو، جیکب آباد50، سبی، سکھر، رحیم یار خان اور شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سمندری ہواوں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔