١٦ اگست کا سورج جعلی اور کاغذی شیر کو تربیلا میں ڈبونے کی خبر لے کر طلوع ہو گا

Engineer  Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

نلہ ہری پور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے نلہ گائوں میں یو سی جبری کے مختلف دیہات سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے دو قومی نظریے کی نفی کرتے ہوئے بھارتیوں اور پاکستانیوں کے رب کو ایک ہی قرار دے کر قائد اعظم کی روح کو کچوکے لگائے ہیں یہ مسلم لیگ نہیں مودی لیگ ہیمیاں نواز شریف اور ان کے حواری بڑی شکست کے لئے تیار رہیں۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا راجہ عامر کامقابلہ ان لوگوں سے ہے جو ہر وقت عدالتوں سے ضمانتیں کروانے میں مصروف رہتے ہیں انہیں کب فرصت ملے گی کہ وہ پیر سوہاوہ سے لے کر غازی تک کے عوام کی دیکھ بھال کر سکیں۔ اس وقت مقابلہ شرافت اور گولی کا ہے جس میں انشاء اللہ جیت شریف النفس لوگوں کی ہو گی ۔پاکستان تحر یک انصاف ایک بار پھر نون لیگ کو شکست دے کر ثابت کرے گی کہ ہزارہ ان کا گڑھ ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں پیر صابر شاہ سے ہمدردی ہے جن کی حق تلفی ہوئی ہے ٹکٹ انہیں دینے کی بجائے ڈرگ مافیا کے ایجینٹوں کو دے دیا گیا ہے۔انہیں چاہئیں کہ نون چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں۔سوکڑ ببھوتری درکوٹ کوہالہ جبری بانڈی مسلم آباد کے علاوہ دیگر دیہات کے لوگوں نے پی ٹی آئی کے حق میں دعائے خیر کی۔ اس موقع پرعمائدین حلقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔