سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونے والی فیکٹری میں ریسکیو آپریشن مکمل

Factory Rescue Operation

Factory Rescue Operation

لاہور (جیوڈیسک) سندر جائے حادثہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہیں ڈی سی او کیپٹن عثمان کا کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کے اس طویل اور پیچیدہ آپریشن میں 2079 امدادی کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ آپریشن میں 309 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں 17 ہزار 500 ٹن ملبہ ہٹایا گیا جبکہ ملبے سے 45 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ڈی سی او کا کہنا تھا کہ سانحہ سندر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے وزیر اعلی ٰنے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو ارشد ضیاء کا کہنا تھا کہ سندر فیکٹری کے ملبے سے 103 افراد کو زندہ نکالا گیا ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔