سنی لیون جہاں سے آئی ہیں وہیں لوٹ جائیں، راکھی ساونت

Sunny Leone and Rakhi Sawant

Sunny Leone and Rakhi Sawant

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے سنی لیون کو انڈیا چھوڑدینے کا کہہ کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذاول کرالی۔راکھی ساونت نے سنی لیون کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہیں لوٹ جائیں جہاں سے آئی ہیں۔

اپنے وڈیو پیغام میں جس میں وہ خود کی سنی لیون سے مطابقت کا جواب دے رہی ہیں انھوں نے کہا کہ’’ مجھے بھیل پوری کہا گیا ہے جب کہ سنی لیون کو پاستا۔ ہاں ٹھیک ہے! میں بھیل پوری ہوں۔ بھیل پوری مقامی ڈش ہے جب کہ پاستا غیر ملکی تو عوام خود فیصلہ کر لیں کہ انھیں کیا درکار ہے۔

جبکہ کچھ روز قبل ایک تقریب میں راکھی ساونت نے سنی لیون کو انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ناقابلِ بیان مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ واپس امریکا لوٹ جائیں اور وہی کام کریں جوکہ وہ کررہی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’سنی لیون کی وجہ سے لوگ دیگر اداکاراؤں سے بھی برے مناظر کا مطالبہ کررہے ہیں۔