سنی لیون پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ کریں گی

Sunny Leone and Shah Rukh Khan

Sunny Leone and Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم رئیس میں آئٹم سانگ کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فلم نگری میں اپنے مخصوص کردار کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں جس کے باعث انہوں نے متعدد بار پریشانی کا اظہار کیا ہے جب کہ فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں خصوصاً حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنا ان کی ہمیشہ سے ہی خواہش رہی ہے جس کے باعث مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرچکے ہیں تاہم اب ان کی یہ خواہش شاہ رخ خان نے پوری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ 1980 کی دہائی پر مبنی ہے جس کے لیے اسی دور کے گانے کی ضرورت تھی جس پر فلم کے ڈائریکٹر نے 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’قربانی‘‘ کے شہرہ آفاق گیت ’’لیلا او لیلا‘‘ کو منتخب کرتے ہوئے فلم میں آئٹم سانگ کے طور پر شامل کرلیا ہے جب کہ اس پر اداکارہ سنی لیون کو’’آئٹم سانگ‘‘ کے لیے شاہ رخ خان کی تجویز پر شامل کیا گیا ہے۔

سنی لیون ’’آئٹم سانگ‘‘ میں اداکارہ زینت امان کی طرح سفید گاؤن میں رقص کرتی نظر آئیں گی جس کے لیے ممبئی میں بڑا سیٹ تیار کیا جارہا ہے جہاں اگلے ماہ آئٹم سانگ کی شوٹنگ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فلم’’رئیس‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کریں گے۔