سپر کپ فٹبال، بارسلونا نے سیویلا کو شکست دے دی

Super Cup Football

Super Cup Football

لندن (جیوڈیسک) سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچ میں بارسلونا نے سیویلا کو 4 کے مقابلے میں 5 گولز سے مات دے دی۔ سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بارسلونا کی ٹیم سیویلا کے مدمقابل ہوئی

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولز پوسٹ پر بھرپور حملے کیے لیکن پہلے ہاف میں بارسلونا کی ٹیم چھائی رہی اور پہلے ہاف کے اختتام تک بارسلونا کی ٹیم نے 1-3 کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں سیویلا کی ٹیم نے خوب مزاحمت کرتے ہوئے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور مسلسل تین گولز داغ کر بارسلونا کی ٹیم کو خوب پریشان کیا۔

دوسرے ہاف کے اختتام تک مقابلہ 4-4 سے برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ ایکسٹرا ٹائم کے دوسرے ہاف میں ہوا جب بارسلونا کے کھلاڑی نے خوب صورت گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔