پنگریو میں مرزا اور چانگ حامیوں میں تصادم

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) پنگریو میں مرزااور چانگ حامیوں میں تصادم، لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے 7 افراد شدید زخمی شہر بند، کرفیو کا سماء، بدین کے نواحی شہر پنگریو میں ذوالفقار مرزا کے حامی دیدار ملاح سیشن جج ماتلی کی جانب سے تھانے پر چھاپا مارکر آزاد ہونے کے بعد جب پنگریو شہر پہنچا تو ذوالفقار مرزا کے سینکڑوں حامیوں نے حاجی پناہ ملاح، سکندر سومرو، امین شورو، شاھ جہاں ملاح کی رہنمائی میں پیٹرول پمپ سے ریلی نکالی۔

ریلی جب شہر کے بیچ میں پہنچی تو مرزا اور کمال خان چانگ کے حامیوں میں تصادم ہوگیا تصادم میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا جس کے باعث کمال گروپ کے داد محمد لغاری، قادر بخش لغاری، خمیسو لغاری، محمد حنیف لغاری، قیوم لغاری، آفتاب لغاری اور ایک عورت فاطمہ شدید زخمی ہوگئیں جس کو پنگریو پولیس زخمی حالت میں تھانے پر لے آئی، تھانے پر ایس ایچ او پنگریو کی غیر موجودگی میں اے ایس آئی محمد عیسیٰ کمہار نے بڑی تعداد میں نفری جمع کرکے حالات کو کنٹرول کیا جب کہ مرزا گروپ کے حاجی سومرو، امین شورو، ستار سومرو کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا گیا۔

تصادم کے نتیجے میں شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ضلع بھر کی پولیس آنے کی وجہ سے شہر میں کرفیو کا سماء ہوگیا، دوسری جانب مرزا کے حامیوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر حملے اور فائرنگ کے خلاف حاجی پناہ ملاح، شاہ جہان ملاح اور دیگر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیااس موقع پر رہنماؤں نے کا کہنا تھا کہ ہم شہر کے اندر کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتے لیکن مخالفین شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمے درج کرنے کے لیئے بھانے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ کمال خان کی حامی عورتوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو تشدد کا نشانا بنایا گیا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، دوسری جانب پنگریوتھانے پر مرزا گروپ کے 45افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے جس میں حاجی پناھ ملاح، شاہ جہاں ملاح، گلزار، دیدار ملاح، حاجی سومرو، سکندر سومرو، ستار سومرو، امین شورو سمیت 30نامزد اور 15نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔