سپریم کورٹ، ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل سمز اور تین انٹرنیٹ سمز جاری کرنے کی اجازت

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل فون سمز کے علاوہ تین انٹرنیٹ سمز بھی جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

نجی موبائل کمپنی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر کمپنی کے وکیل نے استدعا کی کہ چھپن کروڑ ڈالر دیکر فور جی کا لائسنس خریدا، انٹر نیٹ سموں کی تعداد کی شرط نہ رکھی جائے۔

انٹرنیٹ سم دراصل ڈیٹا سم ہو گی جس سے موبائل فون کال نہیں ہو سکتی۔ پی ٹی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے کو موبائل کمپنیوں کے انٹرنیٹ سم جاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل فون سمز کے علاوہ تین انٹرنیٹ سم بھی جاری کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ سمز کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار پی ٹی اے کا ہے۔ موبائل کمپنیوں کو انٹرنیٹ سم کی تعداد پر مسئلہ ہو تو پی ٹی اے سے رجوع کرے۔