سپریم کورٹ کی جانب سے منچھر جھیل کی بحالی کے لئے جاری کئے گئے احکامات کے سلسلے میں اہم اجلاس

Sehwan Sharif Ejlaas

Sehwan Sharif Ejlaas

سیہون شریف (فیاض جعفری) سپریم کورٹ کی جانب سے منچھر جھیل کی بحالی کے لئے جاری کئے گئے احکامات کے بعد کمشنر حیدر آباد قاضی شاھد پرویز کی صدارت میں سیہون شریف میں اہم اجلاس ہوا اجلاس میں سیہون شریف سمیت ضلع جامشورو اور ضلع دادو کے متعلقہ افسران اور ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں علاقہ مکینوں نے شکایات کے انبار لگادیے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کو جان بوجھ کر زھریلا بنا دیا گیا ہے اس موقعے پر کمشنر حیدرآباد قاضی شاھد پرویز نے کہا کہ منچھر جھیل کے کنارے زندگی گذارنے والے ماہی گیر روں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے مزید فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مزید دیہاتوں میں بھی میٹھا پانی فراہم کیا جائے گا کمشنر حیدرآباد قاضی شاھد پرویز نے مزید کہا کہ میں سپریم کورٹ کے حکم پر آیا ھوں منچھر جھیل کے تباہی کے حوالے سے جو بھی حقیقت ھو گی سپریم کورٹ میں سب سچ بتائوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے آنے والا زہریلا پانی جو ایم این وی ڈرین کے ذریعے منچھر جھیل میں داخل ہو رہا ہے اس کی ذمیداری وپڈا اسکارپ کی ہے انہوں نے کہا کہ آر بی او ڈی منصوبے کی غلط پالیسی کے باعث تحصیل سیہون شریف کی زرعی زمینیں بنجر بن گئی ہیں۔