سپریم کورٹ کے حکم پر قائم عدالتی کمیشن فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں کا جائزہ لینے بدین پہنچ گیا

Suprime Court Commision

Suprime Court Commision

بدین (عمران عباس) سپریم کورٹ کے حکم پر قائم عدالتی کمیشن فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں کا جائزہ لینے بدین پہنچ گیا کمیشن کی سربراہی جسٹس اقبال کلہوڑو کر رہے تھے، بدین میں انہوں نے قاضیہ واہ، واٹر سپلائی، گوپانگ محلہ میں پینے کے پانی اور نکاسی آب اور کھوسکی بائی پاس میں واٹر سپلائی اسکیموں کا دورا بھی کیا، قاضیہ واہ میں شہر کی گلی محلوں اور گھروں کا گندہ پانی جگہ جگہ اخراج کیا جا رہا ہے جسے مشینوں کے ذریعے واٹر سپلائی کے تالابوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

واٹر سپلائی کے تالابوں کی بھی کئی سالوں سے صفائی نہیں کی گئی جبکہ کھوسکی بائی پاس پر واٹر سپلائی کے تالابوں پر قائم آر او پلان ٹ کے فلٹر بھی کئی ماہ سے تبدیل نہیں کئے گئے تھے جس کے بارے میں کمیشن نے آگاہی لی اور بدین میں فراہمی و نکاسی آب کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمنان کا اظہار کیا، اس موقع پر شہریوں نے کمیشن کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے اور انہیں بتایا کہ شہر گندے پانی کے جوہر میں تبدیل ہوگیا ہے، اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس پر کمیشن کے ارکین نے شہریوں کو اپنی شکایات تحریری طور پر بھی دینے کو کہا، اس موقع پر سپریم کورٹ میں درخواس گزار شہاب اوستو ایڈوکیٹ نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح بدین میں بھی شہریوں کو پانی کے نام پر زہرپلایاجارہا ہے اور مضر صحت پانی شہریوں میں بیماریاں کر ان کی زندگیاں چاٹ رہا ہے ، جگہ جگہ گٹر نالوں کے منہ نہروں میں کھول دیئے گئے ہیں۔

شوگر ملوں کے فضلے کے اخراج سے بھی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ڈپٹی کمشنر بدین شوکت جوکھیو، اے ڈی سی علی نواز بھوت، اے ڈی سی ٹو عمران الحسن خواجہ، رجسٹرار ہائی کورٹ غلام مصطفی چنہ، اور دیگر محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی کمیشن کے ہمرا موجود تھے۔۔