سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع کورنگی سے غیر قانونی سائن بورڈز کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا ۔غلام رسول

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : سپریم کورٹ کے احکامات ،کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا ضلع کی اہم شاہراہوں پر لگے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا گزشتہ 3روز سے جاری آپریشن کے دوران ضلع کورنگی کی اہم شاہراہوں سے درجنوں سائن بورڈ ز اُتار لئے گئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ایڈورٹائز منٹ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں پر غیر قانونی اور بغیر اجاز ت بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لگائے گئے ایسے تمام سائن بورڈز کو فی الفور اُتار لئے جائیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کورنگی سے غیر قانونی سائن بورڈ ز کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی اہم شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات اور کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی ہدایت پر محکمہ ایڈور ٹائز منٹ بلدیہ کورنگی کے تحت غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شہاب جلیس بھی موجود تھے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ایڈورٹائز منٹ کو ہدایت کی کہ شاہراہوں پر کمزور ڈھانچوں پر لگے سائن بورڈ کو ہٹانے کے لئے متعلقہ ایڈورٹائزرز کو نوٹس جاری کیا جائے تاکہ شہر میں چلنے والی تیز ہوائوں کے باعث کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف جاری آپریش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کی فٹ پاتھوں ،گرین بیلٹس اور فلائی اوورز سمیت عمارتوں پر اشتہاری سائن بورڈ لگا نے کی اجازت نہ دی جائے اور اس پر عائد پابندی پر سختی سے عملد رآمد کیا جائے ۔
پبلک ریلیشن آفیسر ۔