سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ پاناما لیکس کیس کی سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری دلائل جاری رکھیں گے۔

گزشتہ سماعت میں نعیم بخاری کے دلائل جاری تھے کہ سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ نعیم بخاری نے مؤقف اپنایا تھا کہ دبئی کی اسٹیل مل خسارے میں تھی۔

شریف فیملی بتائے لندن کے اپارٹمنٹس پھر کیسے خریدے گئے۔ عدالت کے استفسار پر حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ کی طرف سے لندن کے چاروں فلیٹس کی قیمت خرید سے متعلق دستاویز بھی عدالت میں جمع کرائے گئے تھے جن کا عدالت آج جائزہ لے گی۔