پائی خیل کی خبریں 1/12/2015

Pai Khel News

Pai Khel News

پائی خیل (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ملک پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ضلع چیئرمین پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی ہی نامزدکرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنمانوابزادہ ملک وحیدخان نے یونین کونسل پائی خیل کے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان کی رہائشگاہ پائی خیل ہائوس میں مبارکباد دیتے ہوئے معززین سے کیاانہوں نے کہاکہ ضلع چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کاہی ہوگا۔ان کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم سیدشمیم شاہ بھی تھے ۔ا س موقع پرسابق نائب ناظم ملک منظور،نومنتخب کونسلرحاجی محمدصدیق خان،جہان خان،غلام رسول خان،محمداسلم خان چنن خیل،ظریف خان،حمیداللہ خان عرف گُل ،ہدایت اللہ خان ودیگرمعززین علاقہ موجود تھے۔

پائی خیل (نامہ نگار) حاجی محمدشفیع ضلعی تمباکوڈیلرکی اہلیہ اور صحافی عزیزاللہ خان کندیاں کے بھائی کے انتقال پراحمدنوازخان نیازی،محمدیونس خان،رحمت اللہ خان ہزارے خیل،حافظ کریم اللہ چشتی ودیگرنے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحومین کے لئے بخشش ومغفرت کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت حاجی محمدشفیع کی صحت یابی کے لئے دعائے صحت کی اپیل تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت حاجی محمدشفیع تمباک وڈیلر جو بیمارہیں ان کی صحت یابی کے لئے تمام مسلمانوں بھائیوں سے دعائے صحت کی اپیل ہے ۔اللہ پاک معروف سماجی شخصیت حاجی محمدشفیع کوجلدصحت کاملہ عطافرمائے۔