سپریم کورٹ : تصویر لیکس، ویڈیو ریکارڈنگ بارے درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

Hussein Nawaz

Hussein Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے اور جے آئی ٹی ویڈیو ریکارڈنگ کیخلاف درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی درخواست پر فیصلہ سنائے گا۔

عدالت عظمیٰ نے حسین نواز کی درخواست پر 14 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران کی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ان کی تضحیک کرنا تھا لہٰذا تصویر لیک کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی کی جانب سے وڈیو ریکارڈنگ رکوانے کی بھی استدعا کی تھی۔