سپریم کورٹ نے پولیس کے تفتیشی ڈیپارٹمنٹ کو فنڈ کی فراہمی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پولیس کے تفتیشی ڈیپارٹمنٹ کو فنڈ کی فراہمی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانس سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حکومت ہر ڈیپارٹمنٹ کو اس کی ڈیمانڈ کے مطابق فنڈ فراہم کرتی ہے سپریم کورٹ نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ آج ہی سنایا جائے گا۔