مچلکے جمع ہونے پر ایان کی رہائی ممکن ہوگی ،وکیل ایان علی

Sardar Latif Khosa

Sardar Latif Khosa

لاہور (جیوڈیسک) ایان علی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی مسافرکی تعریف میں نہیں آتیں، مچلکے جمع ہونے پرایان علی کی رہائی ممکن ہوگی۔

لاہورہائی کورٹ کی جانب سے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وکیل ایان علی کا کہنا تھا کہ ابھی عدالت کا تحریری فیصلہ نہیں ملا۔

عدالت کےتحریری فیصلےسےمچلکوں کی مالیت کا پتہ چل سکےگا۔وکیل ایان علی سردارلطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایان علی اپنے گھر پر عید منائیں گی۔