مشتبہ افراد کو روکنے کیلئے سرحد سیل کر دی ہے، فرانسیسی صدر

French President

French President

پیرس (جیوڈیسک) تھیٹر میں صورتحال پر قابو پائے جانے کے چند ہی لمحے بعد فرانس کے صدر اولوند اپنی کابینہ کے بعد اہم اراکین کے ساتھ اس مقام پر پہنچ گئے۔

قوم کے نام پیغام میں صدر اولوند کا کہنا تھاکہ فوج بلالی گئی ہے تاکہ ایسے مزید حملے روکے جاسکیں۔ صدر اولوند نے کہا کہ فوج بلائی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں پر عوام کا اعتماد قائم رہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد سیل کردی گئی ہے تاکہ مشتبہ افراد کے آنے جانے کو روکا جائے۔