چار ملزمان غلام ملاح، صدیق ملاح، رزاق ملاح اور روشن ملاح کو 7، 7 سال قید اور 10 لاکھ سے زائد جرمانے کی سزا

Badin

Badin

بدین (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین رمیش کمار کی عدالت نے سال 2014 میں نندو شہر کے قریب کوسکی تھانے کی حدود میں معمولی تکرار پر دوکھے سے علاج کرانے کے بعد نوجوان ڈسپینر نصراللہ کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کر دیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان غلام ملاح، صدیق ملاح، رزاق ملاح اور روشن ملاح کو 7، 7 سال قید اور 10 لاکھ سے زائد جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد ضمانت پر آزاد چاروں ملزمان کوسینٹرل جیل حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

زخمی نصراللہ کے چچا غلام پنھور کی جانب سے کھوسکی تھانے پر مقدمہ درج کروایا گیا تھا جبکہ کہ زخمی نوجوان اس وقت بھی زندگی اور موت کے درمیاں اپنے گھر میں زیر علاج ہے۔