اندھیر نگری چوپٹ راج کے بی سی اے کا کروڑ پتی معطل ٹائپسٹ کا کارنامہ

Karachi Building Control Authority

Karachi Building Control Authority

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،معطل کروڑ پتی ٹائپسٹ نا جائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تفصیلات کے مطابق کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کروڑ پتی معطل ٹائپسٹ ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران صرف گلشن اقبال ٹائون میں 50 سے زائد چھتیں ڈلوادیں جس میں کروڑوں روپے کے ہیر پھیر کیا گیا۔

جبکہ اس دوران غیر قانونی تعمیرات کو مہندم کرنے کے دیئے گئے احکامات کو بھی ہوا میں اُرا دیا گیا اس سلسلے میں ملنے والی دستاویزات کے مطابق گلشن ٹائون کے ایک افسر کی جانب سے ایس ایچ او کے بی سی اے کے نام لکھے گئے لیٹر نمبر SBCA/DD(Sch-24)/GulshanTown-I)2015/809میں جن تعمیرات کو مہندم کرنے کے احکامات جاری کئے ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ضیا الرحمن ضیا کالا کی طرف سے ٹائپسٹ ہونے کے باوجود افسران کی ملی بھگت سے بلڈنگ انسپکٹر بن کر گلشن ٹائون میں سینکڑوں چھتیں ڈلوانے اور غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے اور تعمیرات کو مہندم کرنے کے لئے جانے والی پولیس اور کے بی سی اے کی ٹیموں کو دھمکانے پر سابقہ ڈی جی کے بی سی اے نے 12دسمبر 2013ء کو لیٹر نمبرSBCA/DD(Admin-P-I)2013/1168کے ذریعے معطل کرکے انہیں وارننگ دی تھی کہ اگر وہ اپنی غیر ذمہ درانہ حرکات سے باز نہ آئے تو انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ایسا گزشتہ چند سالوں میں چار مرتبہ کیا گیا مگر ضیاء کالا کے سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے وہ بحال ہوتا رہا اور اب بھی پوری ڈھٹائی کے ساتھ کے بی سی اے میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔