مشتبہ پیکٹ کی اطلاع، جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دفتر سیل کر دیا گیا

 Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دفتر مشتبہ پیکٹ کی اطلاع ملنے پر سیل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے انجیلا مرکل کے دفتر کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس حکام معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چانسلری ہاوس کے کوریڈور میں پیلے رنگ کے 4 مشتبہ پیکٹ دیکھے جس کے بعد فوری طور پر سکیورٹی فورسز کو اطلاع دی گئی۔