پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے عالمی شراکت داری کی تجدید کرنا ہو گی: بان کی مون

 Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عالمی شراکت داری کی تجدید کی ضرورت ہے۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ میلینئم ترقیاتی اہداف کے حصول میں گزشتہ 15 سال میں نمایاں پیشرفت ہوئی تاہم سرکاری ترقیاتی معاونت میں پائی جانے والی مستقل خلیج اور منڈیوں، ارزاں نرخوں پر ادویات تک ناکافی رسائی اور نئی ٹیکنالوجی نے ترقی کیلئے عالمی شراکت داری کی تجدید کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی یو این ایم ڈی جی گیپ ٹاسک فورس کی نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی اہداف کے حصول میں پیشرفت کے باوجود کم ترقی یافتہ ممالک، ساحل سمندر نہ رکھنے والے ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے جزائر پر مشتمل ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک کو مشکل حالات کا شکار ہونے سے روکنے کیلئے کئی رکاوٹیں موجود ہیں۔