صوابی : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تباہ، پائلٹ اور معاون محفوظ رہے

Pakistan Air Force Plane, Crash

Pakistan Air Force Plane, Crash

صوابی (جیوڈیسک) صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ اور معاون حادثے میں محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس کے انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکا، طیارہ تباہ ہونے کے باوجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

امدادی ٹیموں نے طیارے کے ملبے کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔