سوات ، مظفرآباد ، ملاکنڈ ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

مانسہرہ / منگورہ (جیوڈیسک) سوات ، مظفرآباد ، ملاکنڈ ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،ہٹیاں بالا اور بٹگرام کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ توحید کا ورد کرتے ہوئے گھروں باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر رہی اور اس کا مرکز مظفرآباد کا پہاڑی سلسلہ تھا۔