سوات: پستول صاف کرتے ٹیچر سے گولی چل گئی، پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

Swat

Swat

منگورہ (جیوڈیسک) سوات کے علاقے سنگوٹہ میں نجی سکول میں گولی چل جانے سے پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے سکول ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق منگورہ کے نواحی علاقے سنگوٹہ میں نجی سکول کا ٹیچر ماجد سکول کے اندر پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران پستول سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں پانچویں جماعت کا طالب علم معاذ گولی کی زد میں آ گیا۔

موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سنگوٹہ پولیس نے سکول ٹیچر کو حراست میں لے کر ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔