سوات یونیورسٹی : طلبا و طالبات کے میل جول پر پابندی، چیف پراکٹر فارغ

Swat University

Swat University

سوات (جیوڈیسک) لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ بیٹھنے، کیمپس کے اندر اور باہر ساتھ چلنے پر پابندی کیوں لگائی؟ سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے چیف پراکٹر کو فارغ کر دیا۔

سوات یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ چیف پراکٹر کے دستخط کیے گئے نوٹس میں طلبا و طالبات کو مخاطب کر کے کہا گیا تھا کہ کسی بھی طالبعلم اور طالبہ کو یونیورسٹی کیمپس میں اور کیمپس کے باہر اکٹھے بیٹھنے اور چلنے پر پابندی ہو گی۔

جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق کوئی بھی طالبعلم یا طالبہ اکٹھے بیٹھے یا چلتے پھرتے پائے گئے تو ان کو 50 روپے سے 5000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایسے طلبا و طالبات کے والدین کے ساتھ فوری طور پر ایک میٹنگ بھی کی جائے گی۔

اس نوٹس کی ایک کاپی سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پرسنل سیکرٹری، رجسٹرار کے پرسنل سیکرٹری اور تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو بھی بھجوا دی گئی تھی۔