سویڈن میں پاکستانی برادری کی بے لوث خدمت کیلئے پرعزم ہیں۔ خواجہ مقصود

Khawaja Maqsood

Khawaja Maqsood

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) سویڈن میں پاکستانی برادری کی معروف سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت خواجہ مقصود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سویڈن میں مقیم پاکستانی برادری کی بے لوث خدمت کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اوورسیز میں رہتے ہوئے اپنے بچوں کو پاکستان اور پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے اور پردیس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے جس کیلئے وہ اور ان کی ٹیم اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی اپنے پلیٹ فام سے بھرپور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کرے گی جس سے سویڈن میں مقیم پاکستانی برادری بلخصوص بچوں اور عورتوں کی ثقافتی حوالے سے محرومی دور ہو گی۔

خواجہ مقصود اپنے آئندہ پروگرامز کے خوالے سے تفصیلات کا جلد اعلان کریں گے۔