سوائن فلو نے پنجاب میں پنجے گاڑ لئے، لاہور میں 4 نئے کیسز سامنے آ گئے

Swine Flu Patient

Swine Flu Patient

لاہور (جیوڈیسک) سوائن فلو جسے طبی زبان میں ایچ 1، این 1 کہا جاتا ہے، فلو کی ایک قسم ہے، یہ بیماری مریض سے دوسرے شخص کو چھونے، ہاتھ ملانے، ہوا کے ذریعے یا مریض کا استعمال شدہ برتن یا کپڑا استعمال کرنے سے پھیلتی ہے اور اس فلو نے صوبے کو اب اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 52، جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 99 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 12 تک جا پہنچی ہیں۔

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس فلو کو قابو کیا جا سکے۔ سوائن فلو سے اب تک 4 ہلاکتیں پنڈی، 4 ملتان، جبکہ لاہور، چکوال، گجرانوالہ اور ساہیوال میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صحت نے تمام ڈینگی وارڈز کو سوائن فلو وارڈز میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔