سوئیٹزر لینڈ الوداع راحیل شریف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

تحریر: سید علی جیلانی
بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو بہت کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں حکمرانی کرتیں ہیں اور ہر شخص اُن کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے یہ شخصیات اپنے کردار، عمل، جذبہ، محبت، بہادری، شجاعت، حب الوطنی سے پہچانیں جاتی ہیں۔ آج ہم اپنے بہت ہی مخلص، ضب الوطنن، بہادری کے پیکر پاکستان کی شان جنرل رحیل شریف کو رخصت کر رہے ہیں۔۔ پاکستان کے ایک نامور گھرانے سے تعلق رکھنے والے جنکے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید اور بھائی شبیر شریف وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے تین سالہ دور میں جو بڑے کام انجام دیئے پاکستانی قوم اُن کو فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج سے تین سال قبل جب قوم کے اس بیٹے نے ملک کی کمان سنبالی تو کراچی سے لیکر پشاور تک پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا اور دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا اور دہشت گرد جہاں چاہے جب چاہیں بم بلاسٹ کر دیتے تھے لوگوں کو خوف زدہ کر دیتے تھے اور ہمارے قبائلی علاقے اُن کے رحم و کرم پر تھے ہمارے ایک صوبے بلوچستان میں فرقہ واریت عروج پر تھی اور لوگوں کا قتل عام ہو رہا تھا اور روشنیوں کے شہر کراچی کا بہت ہی برا حال تھا یہاں پر تو سیاسی جماعتوں کے ٹارگٹ کلرز بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور جرائم پیشہ افراد کا قبضہ تھا اور پورا شہر جو کھبی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا خوف میں مبتلا تھا راتوں کو باہر نکلنا لوگوں کیلئے مشکل ہو گیا تھا۔ قوم بڑی مایوسی کی زندگی گزار رہی تھی اور سوال کر رہی تھی کیا اب ہم اسی طرح زندگی گزاریں گے۔

کیا اب ہماری عزتیں اور جانیں اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں رہیں گی کیا پاکستان میں یو ہی دہشت گردی کی وجہ سے معشیت تباہ ہوتی رہے گی کیا کبھی سرمایاکار پاکستان آئیں گے۔ کیا کبھی سیاح پاکستان آئیں گے۔ بس ظلم ہوتا جا رہا تھا اور کوئی پرسان حال نہ تھا ۔ لیکن مرد مومن مخر پاکستان شان پاکستان راحیل شریف کو اللہ تعالی نے ہمت عطا فرمائی اور وہ دہشت گردوں کے سامنے ایک چٹان کی طرح کھڑا ہو گیا اور اس نے تہیہ کر لیا کہ اپنے وطن عزیز سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

Zarb e Azb

Zarb e Azb

بس جب کراچی ائیرپورٹ پر حملہ ہوا اور 15 جون 2014 کو پاکستان فوج نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور اس وقت راحیل شریف شاید ہی بہت کم اپنی فیملی کے ساتھ گزارا ہو گا اورہر جگہ وہ جوانوں کے ساتھ موجود رہتے تھے اور آپریشن کی نگرانی اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے حتی کے عید کا دن بھی انہوں نے جوانوں کے ساتھ گزارا اور دہشت گردوں کی ایسی کمر توڑ دی کہ وہ بھاگتے ہوئے نظر آئے اور برسوں سے آباد ان کی اباد گاہوں کو حتم کر دیا۔

راحیل شریف ایک سچے انسان ہیں اور انہوں نے کہا کہ میں اپنی مدت ملازمت کی توسیع نہیں لوں گا لیکن لوگوں نے افواہوں کا بازار گرم کر رکھا ہے کہ راحیل شریف توسیع ضرور لیں گے کئی سیاسی لیڈروں نے کوشش کی کہ مارشل لاء آجائے اور ان لوگوں کو مایوسی ہوئی۔ راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی قربانیوں اور مشترکہ عزم کی وجہ سے ضرب عضب کو کامیابی حاصل ہوئی ار انہوں نے دشمن کو خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہ کر ے اور مجھے فخر ہے کہ ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن و استحکام قایم ہوا اور لوگوں کو سکون ملا۔

Imran Khan, Tahirul Qadri and Raheel Sharif

Imran Khan, Tahirul Qadri and Raheel Sharif

راحیل شریف کا سب سے بڑا کارنامہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا اور جب عمران خان اور قادری صاحب نے اسلام آباد میں دھرنا دیا انہوں نے بہت ہی مثبت کردار ادا کیا اور ان دونوں سے ملاقات بھی کی لیکن مداخلت نہیں کئی مرتبہ سول اور ملٹری تعلقات کشیدہ رہے لیکن راحیل شریف نے ایک مرتبہ بھی نہیں سوچا کہ وہ نواز شریف کی حکومت کر برطرف کر دیں پھر راحیل شریف نے اپنے ہی اداروں میں احتساب عمل شروع کیا اور سیکیورٹی اداروں میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کیں جنرل راحیل شریف کی وجہ سے سب نے سابق آرمی چیف اشفاق کیانی کے بھائیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا کراچی کی رونقیں واپس لوٹانے میں جنرل راحیل شریف نے بے انتہا محنت کی اور کافی حد تک کراچی میں امن ہو گیا ہے جنرل راحیل شریف نے انتہائی صلاحیت اور شاندار طریقے سے پاک فوج کو کمانڈ کیا اور ان چند سپہ سالاروں میں سے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے لئے ایک عالمی ہمت، بلند نظر اور ولولہ انگیز سپہ سالار کے طور پر خدمات انجام دیں اور اپنی ذاتی حیثیت میں کبھی بھی کسی رعایت کے خواہاں نہیں رہے۔

اب راحیل شریف اس عزم اور امید سے آرمی چیف کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں کہ نیا آرمی چیف عوام کی تمناؤں پر پورا اترے گا اور ملک و قوم کے لئے دن رات کام کرے گا اور ملک سے تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرے گا اور کچھ اقدامات جو راحیل شریف نے شروع کیلئے ہیں ان کو تکمیل تک پہنچانا ہے پاک فوج کی نئی قیادت بہتر یا پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیت کی حامل ہے، بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارت کی سازشوں، دہشت گردوں سے نمٹنے، کراچی آپریشن کی حتمی تکمیل کیلئے کوششیں کرنی ہیں آج پوری قوم اپنے محسن، وطن کی محبت میں سرشار جنرل راحیل شریف کو باوقار طریقے سے الوداع کہتی ہے اور فخر کرتی ہے کہ ان کے درمیان ایک نڈر محب وطن ایماندار سپہ سالار موجود تھا اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالی راحیل شریف کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے، آمین۔

Syed Ali Gilani

Syed Ali Gilani

تحریر: سید علی جیلانی